سیاست

شگر: پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

شگر(عابدشگری) پیپلز پارٹی ضلع شگر کی جانب سے پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ڈیانہ ہاوس شگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ضلعی صدر کاچو حیدر علی خا ن اماچہ نے کی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد عسکری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کاچو حیدر علی خان اماچہ نے کہا کہ گلگت بلتستان بھٹو کے احسانات تلے دبے ہوئے ہیں اور ہم ان کے احسانات کا بدلہ صرف ایک ووٹ کے ذریعے ہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو ایک عالمی لیڈر تھا اور پاکستان کوایشین ٹائیگر بنا نا چاہتا تھا اس لئے پاکستان دشمن قوتوں نے انہیں ہم سے چھین لیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت غدار وطن نہیں ہوسکتا لیکن وقت کے آمروں نے انہیں سولی چڑھا کر پاکستان کی تعمیر وترقی روک لی اور پاکستان دشمن ٹولے کو ہم پر مسلط کیا۔ جس کا خمیازہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری محمد عسکری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فکر و فلسفے کے تحت شہید بھٹو کے کارکنان آج بھی ان کے دیئے گئے منشور پر عمل پیرا ہیں انشا اللہ ہم اپنے شہید قائدین اور شہید کارکنان کے مشن کو آگے بڑھانے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوامی لیڈر تھے جنہوں نے زندگی بھر عوام کے حق کی جنگ لڑی اور جمہوریت کے لئے جہدوجہد کی بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ کو حصہ بن چکی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button