سیاست

ٹیکس معطل کرکے حکومت پرامن احتجاج کرنے والے عوام کے سامنےسرخرو ہوگئے، انچارج میڈیا سیل پاکستان مسلم لیگ بلتستان ریجن

کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان گلف ونگ و انچارج میڈیا سیل بلتستان ریجن جی ایم راہی بلتستانی نے کہا ہے کہ ٹیکس معطل کرکے جی بی حکومت اور وزراء پرامن احتجاج کرنے والے عوام کے ساتھ سرخرو ہوگئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کا تحفہ جی بی کی تاریخ کا پہلا ٹیکس اڈاپٹیشن ایک 2012جسے 2018 میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے عوامی احتجاج کو تحمل سے برداشت کرکے وفاقی حکومت سے کم وقت میں ٹیکس قانون معطل کرکے گلگت بلتستان کے عوام کے ہاں سرخرو ہوئے جس سے عوام کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے لیڈر شپ اور کارکنا ن خوش ہیں اور اس احتجاج کی آڑ میں سیاسی دکان چمکانے والوں کو یقیناًمایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیکس کے بارے میں اصل حقائق سے عام عوام واقف نہیں ہے کیونکہ ٹیکس منظور 2012میں ہوا اور نافذالعمل 2013میں ہوا اور بعد میں جب ود ہولڈینگ ٹیکس کٹنے لگا تو عام عوام براہ راست متاثر ہونے لگے جب احتجاج شروع ہوا تو ہمارے لیڈروں نے عوام کو کئی مواقعوں پر باور کرایا کہ ٹیکس معطلی کا فیصلہ وفاق کرتی ہے اس سلسلے میں ہم کوشش کر سکتے ہیں لیکن آج ہماری لیڈر شپ کی کوششیں رنگ لے آئی اور ٹیکس کے نفاز کا ایکٹ ختم کروادیا اور خوش آئند بات یہ ہے کہ عوام نے پر امن احتجاج کیا اور حکومت نے افہام تفہیم سے مطالبات منظور کرائے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button