سیاست

وزیراعلیٰ اور کابینہ عوام کے خواہشات کے مطابق اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ حاجی غندل شاہ ، ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف سیاسی مخالفین بھی ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی بوئے خود کاٹے کوئی اور کے پالیسی کے تحت صوبائی حکومت کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی تھی۔ لیکن ٹیکس کے خاتمے کے ساتھ ہی ان کو بہت مایوسی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے اپنی ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے ہمیشہ سچائی کو اپنا منشور کا حصہ بنایا ہے۔ انہوں نے عوام سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے عوام کا درینہ مطالبہ حقوق کے حوالے سے عوام کے خواہشات کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین اپنے مستقبل سے مایوس ہو کر نت نئے پروپیگنڈوں میں مصروف عمل ہیں لیکن وزیراعلیٰ اور کابینہ عوام کے خواہشات کے مطابق اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button