خبریں

عوامی طاقت کی وجہ سےحکومت ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012کو واپس لینے پر مجبور ہوگئے، بازار کمیٹی شگر

شگر(عابدشگری) عوام کی طاقت نے ناممکن کو ممکن بنا اورحکومت ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012کو واپس لینے پر مجبور ہوگئے۔ہماری اتحاد و اتفاق کی وجہ سے حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے ورنہ حکمران عوام کی خون چوس کر عوام کی خون پسینے کی کمائیوں پر عیاشیاں کرنے کی منصوبوں پر عمل پیرا تھے۔ کوئی بھی پارٹی کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کریں ۔ عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران کی مرہون منت سے ظالمانہ ٹیکس کا خاتمہ ہوا ہے۔ عوام اسی طرح اپنے اتحاد و اتفاق کے ذریعے ملک میں حکمرانوں کی ناجائز احکامات اور ایکٹ کو پاؤں تلے روند کر اپنے حق کی حصول کیلئے ایک ہوکر متحد رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار بازار کمیٹی شگر کے صدر وزیر محمد نسیم،مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل شیخ کاظم ذاکری،ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شیخ زکاوت علی،محمد بشارت،ظہیر عباس و دیگر نے حسینی چوک پربازار کمیٹی شگر کے رہنماؤں کی اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

بازار کمیٹی شگر کے عہدیداروں وزیر محمد نسیم ،محمد بشارت ،سید آغا جان،سید مہدی شاہ اور محمد ظہیر عباس کا شگر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں لوگوں نے ان کا ایس سی او ٹاور پر استقبال کیا گیا انہیں پھولوں کی ہارپہناکر درجنوں گاڑیوں کی ریلی میں حسینی چوک لایا گیا جہاں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا عوام کی ووٹ سے عوام کی خدمت کرنے کیلئے کامیاب ہونے والے موجودہ اور سابقہ حکمران جماعتیں عوام کی خون چوسنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے انہیں عوام کی حقوق اور عوام کی فلاح پر کوئی دلچسپی نہیں انہیں صرف اپنے آقاؤں کی خوشنودی اور اپنے عیاشیوں سے غرض ہے۔یہ حکمران اپنے عیاشیوں کیلئے غریب عوام کا خون چوسنا چاہتی ہے لیکن عوام اتنے غافل اور بے بس نہیں جو انہیں اتنے آسانی سے خون چوسنے دیں۔ عوام اپنے حقوق سے پوری طرح آگا ہ ہوچکا ہے اب انہیں کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا۔

مقررین نے کہا کہ عوام اسی طرھ اپنے صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھیں گے اور آئندہ بھی حکومت کی کسی بھی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمہ تن تیار رہیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بازار کمیٹی شگر کے صدر وزیر محمد نسیم نے ہڑتال اور ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے تعاؤن کرنے پر شگر کے تاجران،ٹرانسپورٹر،عوام اور تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا سیاسی جماعتوں میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے سواپی پی اور مسلم لیگ (ن) نے عوام کو شدید مایوس کیا۔

شگر سے کامیاب نمائندہ کو ریلی اور دیگر تقریبات میں دعوت دینے کے باؤجود شرکت نہیں کی اور نہ ہی ہم سے کسی قسم کی تعاؤن کیا۔ جبکہ سابق نمائندے نے بھی کمیٹی اور عوام کو شدید مایوس کیا۔ جبکہ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹیآئی شگر نے ہمارے ساتھ تعاؤن کیا ور ریلی میں بھی شریک رہے۔ہم ان کے مشکور ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کی خاطر نکلا تھا ۔ اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ۔ لوگ ہمیں طعنہ دیتے تھے کہ یہ ایک ناممکن کام ہے ۔ لیکن عوام کی طاقت نے ناممکن کو ممکن بنایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button