جرائم

غذر میں سود کا غیر قانونی کاروبار، مالی مشکلات کا شکار افراد 50 فیصد سود پر قرضے لے رہے ہیں

غذر(فیروز خان) غذر میں سود کا کاروبار عام ہونے لگا ۔غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد مجبور افراد کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے لگے 40 سے50 فیصد منافع پر غریب عوام کو قرضے دے کر مجبور افراد کو لوٹنے کا سلسلہ جاری کو ئی پوچھنے والا نہیں عوام کی جانب سے سود کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق غذر میں سود کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے مجبور افراد کو سود کا کام کرنے والے بیوپاری 40 سے50 فیصد پر قرضے دیکر غریب عوام کو کھلے عام لو ٹ رہے ہیں لیکن غیر شرعی اور غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد سے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔مجبوری میں سود پر قرضہ لینے والے کئی افراد اصل رقم سے کئی گناہ زیادہ ادائیگی کے باوجود اب بھی لاکھوں کے مقروض بن کے ذہنی مریض بن چکے ہیں ایسے میں عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سود کے نام پر عوام کاخون چوسنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس مکروہ دھندے سے عوام کی جان چھڑ سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button