تعلیم

ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج ہنزہ میں سالانہ نتائج کا اعلان، مجموعی رزلٹ 93 فیصد رہا

ہنزہ ( اسلم شاہ ) ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینٖڈ کالج کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک پر وقار تقریب میں ہوا تقریب کے مہمان خصوصی جبار خان انسپکٹر سکولز ضلع ہنزہ تھے مجموعی طور پر سکول کا نتیجہ93.5رہا تقریب میں سکول ہذاکے طلبہ و طالبات ،والدین ، معززین علاقہ کے علاوہ بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین کو خصوصی انعامات دئیے گئے ۔تقریب میں پرائمر ی لیول پر 93 فیصد نمبرات حاصل کرنے والے طالب علم عدیم علی ولد ناصر علی اور مڈل لیول پر 94 فیصد نمبرات حاصل کرنے والی نازیہ پرویز ولد پرویز احمد کو خصوصی ٹرافی سے نوازا گیاجبکہ ان کے والدین کو بھی خصوصی انعامات دئیے گئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہان خصوصی انسپکٹر سکولز جبار خان نے کہا کہ ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اپنی معیاری تعلیم کے باعث گلگت بلتستان میں اپنا ایک مقام رکھتا ہے انہوں نے مذید کہا کہ طلباء کو دور جدید کے مطابق تیار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اورسائنس کے جدید طریقہ کار کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔انہوں نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں جب تک والدین گھر میں بچوں کی نگہداشت صحیح انداز میں نہیں کریں گے اور گھریلو ماحول کو سازگارنہیں بنائیں گے بچوں کی تربیت صحیح انداز میں نہیں ہو سکتی۔انہوں نے ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کا لج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا جس میں طلباء کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں بھی انعامات دئیے گئے یہ اقدامات دوسرے تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کے لیے مشعل راہ ہے کیونکہ اس سے تعلیم اور خاص کرمیعاری تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج نظیم امان نے کہاکہ آج بچوں کے سال بھر کے محنت کا صلہ ملنے والا د ن ہے جس کی ہر ایک طالبعلم کو شدت سے انتظار ہوتا ہے اور آج کے دن میں تمام کامیاب ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے آج کامیابی سے سرخرو ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر سکول کا نتیجہ بہترین ہونے پر تمام اساتذہ کرام کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

کریم آباد ویلفئیر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ریاض اللہ بیگ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کریم آباد ویلفئیر ایسوسی ایشن کریم آباد میں تعلیمی میدان اور دیگر میدانوں میں ترقی کے لیے کوشاں ادارہ ہے جہاں پر ضرورت مند طلباء و افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button