عوامی مسائل

محکمہ برقیات کی کاروائی، یاسین میں 150 سے زائد غیرقانونی لائنیں کاٹ دی گئیں

یاسین (معراج علی عباسی ) محکمہ برقیات غذر کا یاسین میں بجلی کی غیرقانونی اور چوری کے لائنوں کے خلاف بڑئے پیمانے پر کریک ڈاون ۔ ایک دن میں 150 غیرقانونی لائنیں منقطع ۔غیرقانونی طور پر جوڈئے ہوئے تاریں ضبط ۔ایک دن کے چھاپے سے بجلی کی پیداور میں 200کلوواٹ کی بچت ۔محکمہ برقیات کے جانب سے غیرقانونی کنکشنز کے خلاف کاروائی پر عوام کا محکمہ برقیات کو خراج تحسین مہم کو مزید تیزکرنے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق غذر میں بجلی کی بحرانی کیفت پر قابو پانے کے لے محکمہ برقیات غذر نے غذر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیرقانونی چوری کے لائنوں کو ختم کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کیا ۔محکمہ برقیات کے جانب سے تشکیل کردہ چھاپہ مارٹیم نے یاسین خاص کے مقام پر ڈورٹوڈور چھاپہ ماکر ایک دن میں ایک پچاس غیرقانونی لائنوں کو منقطح کرتے ہوئے چوری کے لیے استعمال ہونے والے تاروں کو ضبظ کرکے اپنے قبضے میں لیا ہے ۔محکمہ برقیات کے حکام کے مطابق ایک دن کے چھاپے سے دو سوکلوواٹ کی بجلی بچت ہوئی ہے ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے محکمہ برقیات کے جانب سے غیرقانونی لائنوں کے خلاف شروغ کردہ مہم کو سہراتے ہوئے مزید تیزی کے ساتھ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button