سیاست

وزیر اعلی نے گوریکٹ کے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کئے، ہوائی اعلانات میں مہارت رکھتے ہیں: یوتھ ایکشن کمیٹی

گلگت(پ،ر) یوتھ ایکشن کمیٹی گوریکوٹ کے صدر پیر مسلم شاہ نے گوریکوٹ میں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گوریکوٹ کی عوام کے ساتھ جو اعلانات اور وعدے کئے تھے وہ ہوائی اور جھوٹے نکلے ہیں وزیر اعلی جھوٹے اعلانات کرنے میں بڑی مہارت رکھتے ہیں ہم نے وزیر اعلی کے ویجن کو ووٹ دیا تھا مگر آج عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں گوریکوٹ میں دن بہ دن مسائل بڑتے جا رہے ہیں 20 جنوری تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے تو گوریکوٹ کی عوام روڈ پر آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ گوریکوٹ کا سب سے بڑا محلہ گیریکے پل کے حوالے سے وزیر اعلی نے 2015 میں استور کا دورہ کے موقعے پر محلہ گیریکے جا کر اعلان کیا تھا کہ 6 ماہ کے اندر اندر محلہ گیریکے کا پل تیار کیا جائے  جبکہ آج ڈھائی سال گزر گئے ہیں وہ پل خستہ حالی کا شکار ہے اور 2017 میں وزیراعلی گلگت بلتستان نے دوبارہ استور کا دورہ کیا اور گوریکوٹ میں کھلی کچہری سے خطاب میں پل کو بنانے کے حوالے سے دوبارہ احکامات جاری کیا مگر محکمہ ورکس نے ان کے احکامات کو ردی ٹوکری میں ڈال دیا اور ابھی تک پل نہیں بناہوا ہے جسے لوگوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مین بازار سے ہسپتال ایریا روڈ میں جو زمینیں گئی ہیں ان کے معاوضے ابھی تک نہیں دئے گئے ہیں اور ان معاوضوں کے حوالے سے بارہا ضلعی انتظامیہ کو کہا مگر ہیلے بہانے بنا کر غریبوں کی زمینوں کے معاوضے نہیں دئیں جارہے ہیں اسی طرح گوریکوٹ کی واٹر سپلائی میں محکمہ ورکس استور کی نا اہلی سے ٹینکی میں چوہے اور بلیاں بھری ہوئی ہیں اور ملازمین غایب ہیں جس وجہ سے گوریکوٹ کے لوگوں میں قسم قسم کی بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں اسی طرح گوریکوٹ کا دورآفتادہ گاوں ترزے اور بلشبر تاحال بجلی جیسی سہولیت سے محروم ہے آئے روز محکمہ واٹر اینڈ پاور میں وفد کی شکل میں جاتے ہیں تو محکمہ واٹر اینڈ پاور کے اعلی آفیسران ہیلے بہانے بناتے ہیں اور بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے پر دلچسپی نہیں لے رہے ہیں اسی طرح محلہ گیریکے دوئی داس اور ڈنگات ترزے میں پیپلز پارٹی کے دور کے دو سکول نظر آہ رہے ہیں ہم نے ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ سے ووٹ دیا مگر ہمارے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں وزیر اعلی گلگت بلتستان جھوٹے وعدے کرنے میں بڑی مہارت رکھتے ہیں اگر یہی حالت رہی تو وزیر اعلی گلگت بلتستان کا استور میں راستہ روکا جائےگا کیونکہ استور میں ن لیگی صرف گوریکوٹ میں ہے جبکہ گوریکوٹ میں ایک روپے کا کام نہیں ہو رہا ہے  اس موقعے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک استور کے صدر اسرار احمد نے بھی صوبائی حکومت کی کاکردگی پر شدید تنقید کیا ۔ اس اجلاس میں محلہ ترزے کے عمایدین محمد خان، اسماعیل جبکہ بلشبر کے عمایدین محمد یونس اور ابراہیم ، محلہ ڈنگات سے عطاواللہ اور طالب اسی طرح زمین کے معاوضے نہ ملنے والے عمایدین محمد شفیع ، شاہ فیصل، واحد جبکہ محلہ گیریکے اور دوئی داس سے آصف خان ، داوودھ ، محمد زمان، محمد نظیم ، عبد الحکیم ، محمد وسیم، محمد طاہر خالد اقبال و دیگر عمایدین نے شرکت کی اجلاس کے آخر میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر 20 جنوری تک ہمارے مطالبات حل کرنےکے حوالے سے وزیراعلی گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت اقدامات نہیں اٹھائے گی تو ہم اپنے بچوں  اور عورتوں کو لیکر روڈ پر آینگے جس کی تمام تر ذمہ داریاں صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button