عوامی مسائل

لائیوسٹاک ڈپارٹمنٹ کا مرکزی ہنزہ میں واقع واحد ڈسپنسری مسائل کا شکار

ہنزہ(رحیم امان) لائیو اسٹاک ڈئیری ڈیپارٹمنٹ ضلع ہنزہ کے ہسپتال پر ڈی سی ہنزہ قابض ہونے کے بعد سنٹرل ہنزہ میں واقع واحد ڈسپنسری محکمہ کی عدم توجہیی کے باعث مسائل کا شکار۔ڈسپنسری کے ایک حصے پر ڈپٹی ڈائریکٹر قابض۔ ادویات ناپید،عمارت مخدوش ،فرنیچر بوسیدہ اور ڈاکٹر و دیگر ملازمین مسائل کا شکار۔
تفصیلات کے مطابق لائیو اسٹاک ضلع ہنزہ کے ہسپتال کو ڈی سی ہاوس میں تبدیل کرنے کے بعد مرکزی ہنزہ کا واحد لائیو اسٹاک مومن آباد ڈسپنسری محکمہ کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث مسائل کا شکار ہے ڈسپنسری میں ادویات نہ ہونے کے برابر ہے اور جو ادویات ڈسپنری میں موجود ہیں ان میں زیادہ تر اکسپایر ہیں۔ عمارت کی بر وقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے حالت خراب ہے جبکہ 22سالہ پُرانہ فرنیچر آثارقدیمہ کا منظر پیش کرتا ہے۔ڈسپنسری کے ایک حصے پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹا ک ڈ ئیری ڈیپارٹمنٹ ضلع ہنزہ قا بض ہونے کی وجہ سے بھی ڈاکٹر اور دیگر ملازمین کو رہائش میں مشکلات درپیش ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق سنٹرل ہنزہ میں روزانہ پندرہ سے بیس جانوروں کے بیمار ہونے کے کیسزز ہسپتال میں درج ہو جاتے ہیں جن میں سے زیادہ تر جانور بر وقت علاج نہ ہونے اور ہسپتال میں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے مر جاتے ہیں جس کے باعث غریب زمینداروں کا نقصان ہوتا ہے ۔
واضح رہے کہ ضلع ہنزہ میں محمکہ لائیو اسٹاک ڈیری ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال علی آباد ہنزہ کو ڈی سی ہاوس میں تبدیل کرنے کے بعد لائیو اسٹاک ڈیری کا ضلعی ہسپتال موجود ہی نہیں جس کے باعث پورے سنٹرل ہنزہ اور نواحی علاقوں کا دارمدار لائیو اسٹاک ڈسپنسری مومن آباد پر ہے۔
محکمہ کی جانب سے ملازمین کو 25 فیصد الاونس گزشتہ 13 ماہ گزرنے کے باوجود نہیں مل سکا ہے جبکہ ہنزہ نگر کے علاوہ تمام اضلاع میں ملازمین کو یہ الاونس ملا ہے اور محکمہ کے ضلعی ذمہ داران کی غفلت کے باعث دیگر اہم مراعات سے محروم رکھا گیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع ہنزہ کے پیشتر ملازمین کو گلگت اور دیگر اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button