صحت

غذر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، اٹھائیس ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

غذر( فیروز خان )ضلع غذر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا اس حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں ایک تقریب منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم تھے تقریب میں علاقے کے عمائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس ،موقع پر ڈی سی غذر نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کا آغاز کیا اس دوران ڈی ایچ او غذر محمد عیسیٰ خان نے میڈیا کو بتایا کہ اس دفعہ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے28000 بچوں کو انسداد پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائینگے ۔اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 12 ذونل سپروائزر،35 ایریا انچارج،143 موبائل ٹیمیں،65 فکس ٹیمیں،6 ٹرانزک پوائنٹ ترتیب دیا گیا ہے جس کی مدد سے اس مہم کا کامیاب بنائینگے۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیوں کے ساتھ تعاون کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button