جرائم

دیامر میں قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، اشتہاری مجرم اسلام آباد سے گرفتار

چلاس(بیوروچیف)دیامر میں قانون شکن عناصر کے گردگھیرا تنگ کر دیا گیا، تھانہ تانگیر کو مطلوب اہم اشتہاری مجرم کی گرفتاری سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پستول سمیت گولیاں ،شراب اور چر س بھی برآمد کر لیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس صابر احمد کی ہدایات پر ایس ایس پی دیامر کپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی نگرانی میں ایس ڈی پی او شاہ سرور نے عملے سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ملزم رحمت اللہ ولد عبدالحلیم ساکن تانگیر تقریباً پانچ سالوں سے ترک سکونت کر کے پولیس سے روپوش تھا۔ملزم تھانہ تانگیر اور وومن تھانہ چلاس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔جبکہ اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر پانچ لاکھ کا انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔گزشتہ روز پولیس نے اشتہاری مجرم کی اسلام آباد میں موجودگی کا سراغ لگا لیا۔اور اسلام آباد پولیس کی مدد سے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس ٹیم میں ایس ڈی پی او شاہ سرور،ایف سی عارف حسین،ایف سی حضرت سلیمان،ایف سی عبدالرحمان و دیگر شامل تھے۔ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی دیامر کپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔دوسری جانب چلاس شہر میں اے ایس پی کامران عامر خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے متعدد مقامات پر چھاپے مار کر پستول سمیت گولیاں،منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس میڈیا لیزان کے مطابق ایس ایس پی دیامر رائے محمد اجمل نے پولیس کاروائی پر اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔اور کہا ہے کہ دیامر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا۔اور قانون کی بالادستی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔عوامی حلقوں نے پولیس کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button