تعلیمخواتین کی خبریں

گلگت بلتستان میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، ثوبیہ مقدم

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار سے سئینر صوبائی وزیر اکبر تابان اور صوبائی وزیر امور نوجوانان ثوبیہ مقدم نے ملاقات کی اس دوران صوبائی وزیر امور نوجوان ثوبیہ مقدم نے دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کے کیمپس کے لئے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کی کاوشوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کیمپس کی عمارت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات کے لئے فوری فنڈنگ کی جائے نیز فوری طور پر ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ قائم کیا جائے تاکہ طلبہ اور والدین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں فوری خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم گھر کے دہلیز پر حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہونگیں اس موقع پر چیئرمین ہائیر ایجوکیشن نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مطالبات پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا اور مارچ میں گلگت بلتستان کے خصوصی دورے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button