خبریں

اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی گلگت بلتستان اور ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے مابین مشاورتی اجلاس منعقد

اسلام آباد(پ ر )پارلیمانی کمیٹی گلگت بلتستان اسمبلی اور ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے مابین اتوار کے روز اسلام آباد میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی سربراہی سینئر وزیر حاجی اکبر تابان نے کی ،اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے ممبران وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ ،عمران ندیم ،کاچو امتیاز ،آغا محمد علی شاہ ،ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے مولانا سلطان رئیس،فدا حسین ۔،محمد فاروق اور مسعود الرحمن نے شرکت کی ،ملک ابرار کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے گلگت بلتستان میں ٹیکس ایشو کے حوالے جو سفارشات مرتب کی تھیں ان سفارشات کو اجلاس میں موضوع بحث بنایا گیا ،جس پر دونوں جانب سے سیر حاصل گفتگو کی گئی ایکشن کمیٹی نے اس حوالے اپنی تجاویز بھی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش کیں اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ مشاورت کا یہ عمل مزید جاری رہے گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button