عوامی مسائل

غذر: سیکریٹری خوراک کے فلور ملز اور دکانوں پر چھاپے، ایک فلور مل سیل کر دی گئی

غذر( بیورو رپورٹ) سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان غذر کے مختلف فلورملز اور دوکانوں پر چھاپے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ایک فلور مل سیل جبکہ متعدد دوکانوں سے آٹے کی بڑی مقدار برامد کر لی گلمتی فلور مل کو بھی سیل کر دیا گیا سیکرٹری خوراک برہان آفندی نے اچانک غذر کا دورہ کیا گلمتی فلور مل اور گاہکوچ کے مختلف فلورز مل پر چھاپوں کے دوران بغیر پرنٹ شدہ سینکڑوں آٹے کے تھیلے برآمد کر کے دو فلوز مل اور ایک دوکان کو سیل کر دیا گیا اس موقع پر سٹی مجسٹریٹ اقبال جان سول سپلائی آفیسر اور ایس ایچ او سٹی تھانہ گاہکوچ کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان برہان آفندی نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو گندم کی مد میں کروڑوں روپے کی سبسیڈی دے رہی ہے تاکہ خطے کے غریب عوام کو فائدہ پہنچے مگر بعض فلوز ملز مالکان غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کے ان عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز مجسٹریٹ کے ہمراہ غذر کے مختلف فلور ملز میں چھاپوں کے دوران سینکڑوں بغیر پرنٹ کے آٹے کے تھیلے برآمد ہو گئے جس پر دو فلوز ملز کو سیل کر دیا گیا ہے اور ایک دوکان کو بھی سیل کیا گیا ہے جبکہ بغیر پرنٹ کے آٹا فروخت کٍرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ادھر عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نےء سیکرٹری خوراک برہان آفندی کے اس اقدام پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ غذر کی انتظامیہ بھی اس حوالے سے بلیک میں آٹا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں۔چونکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں بلیک میں آٹا فروخت ہو رہا ہے مگر انتظامیہ کو اس حوالے سے خبر نہ ہونا سجھ سے باہر ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button