سیاست

شمس میر کو تختِ رائیونڈ میں جمہوریت نظر آرہی ہے، سعدیہ دانش

استور(شمس الرحمن شمس) صوبائی مشیر اطلاعات شمس میر کے پاکستان میں امریکہ یورپ اور دیگر ممالک سے بہترین جمہوریت کے دعوے کے حوالے سے بیان پرپیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے نجی ٹی چینل کو ٹیلفونک انٹرویو میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاید مسلم لیگ ن کی حکومت کو تخت رایونڈ جمہوریت نظر آہ رہا ہے لیکن ایسا بلکل بھی نہیں ہے پاکستان میں اس وقت جمہوریت دور دور تک  نہیں ہے حکمران قوم کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر بیرون ممالک میں جائیدادیں بنانے میں مگن ہیں جبکہ حکومت دوسری جانب پاکستان کے اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہے ۔جمہوریت اس وقت مضبوط ہوگی جب ادارے اور پارلیمنٹ مضبوط ہونگے جبکہ ن لیگ نے اداروں  اور پارلیمنٹ کو کمزور سے کمزور تر بنانے لے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑا وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آہ کر معملات کو آئینی طریقے سے چلانے کے بجاے پارلیمنٹ کا رخ تک بھی نہیں دیکھا انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے اس کے باجود مجھے کیوں نکالا کا رٹ لگاتے پھرتے ہیں انہوں نے گلگت بلتستان حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے جب بھی وفاق میں حکومت بنائی تو کسی نہ کسی طریقے میں ہماری پارٹی کا فوکس گلگت بلتستان رہا اور آج تک گلگت بلتستان میں جتنی بھی انتظامی اصلاحات آئی ہیں وہ پیپلز پارٹی کے مرحون منت ہے  جبکہ وفاق اور گلگت بلتستان میں ن لیگ ہونے کے باجود گلگت بلتستان میں کوئی اصلاحات نظر نہیں آہ رہے ہیں ن لیگ نے عوام کو بیوقوف بنانے کےلئے آئینی حقوق کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اس کمیٹی کے ابھی تک کوئی سفارشات نظر نہیں آہ رہے ہیں اورآج ان کی حکومت کو واپس گھر جانے کا ٹائم بھی قریب آہ چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اداروں میں کرپشن اور لوٹ مار عرج پر ہے میرٹ کی پامالی ہو رہی ہے جس پر پیپلز پارٹی نے پہلے بھی آواز اٹھایا ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button