عوامی مسائلچترال

صوبائی حکومت نے گولین گول پاورہاس سے اپرچترال کے لئے بجلی فراہمی کی ہدایت جاری کردی ہے، ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال(نامہ نگار)چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سیدسردارحسین شاہ نے محکمہ توانائی وبرقیات کے ایڈیشنل سیکرٹری سیدذین اللہ شاہ کی طرف سے اپرچترال باالخصوص ریشن پاورہاوس کے اکیس ہزارصارفین کوبجلی فوری فراہمی کے لئے ہدایت جاری کرنے پراظہارتشکرکیاہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توا نائی وبرقیات نے پیسکوکوہدایت کی ہے کہ جوٹی لشٹ کے گرڈاسٹیشن کے ساتھ اپرچترال کے بل مسنلک کیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ تجرباتی کام کے لئے موجودہ ٹرانسمیشن لائن کواستعمال کرنے پرپیڈوکاکوئی اعتراض نہیں پیڈوگولین گول پاورہاوس کے بجلی حاصل کرنے کیلئے پوری طرح تیارہے ۔اگراس پرکسی قسم کی ترمیم کی ضرورت ہوتوامن عامہ کی صورت حال سے بچنے کے لئے جنگی بنیادپریہ کام مکمل کیاجائے گا۔واضح رہے کہ صوبے کی حکومت نے اپنی طرف سے گولین گول پاورہاوس کی بجلی کی فراہمی کے لئے تمام مطلوبہ کارروائی مکمل کرکے وفاق کوبھیج دی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button