سیاست

مناور جیل کے اولین قیدی حفیظ الرحمن اور ان کے تنخواہ خوار ہونگے، محمد نصیر خان رہنما پیپلز پارٹی

استور(شمس الرحمن شمس ) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سنیر رہنما محمد نصیر خان نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ امجد ایڈوکیٹ گلگت بلتستان کی عوام کے حقیقی ترجمان ہےمناور جیل کا پہلاقیدی حفیظ الرحمن ہونگے اور ان کے ساتھ ان کے تنخواہ خور ملازمین بھی ساتھ ہونگے جو حفیظ الرحمن کی کرپشن کو چھپانے کے لئے آئے روز اخبارات میں من گھڑت بیانات دیں رہے ہیں ن لیگ کی صوبائی حکومت نے ڈھائی سالوں میں گلگت بلتستان میں کرپشن اور لوٹ مار کر کے اداروں کو تباہ کیا ہے تو کیا ترقی کا 20 سالہ پلان بنا رہے ہیں البتہ ن لیگ کی حکومت 20 سالہ کرپشن اور لوٹ مار کا پلان بنا رہے ہونگے اس نا اہل حکومت کے خلاف آئےروز دھرنے جلسے اور عدم اعتماد کے حوالے سے بیانات چلتی رہی ہیں اگر ن لیگ بقول ان کے گلگت بلتستان میں اچھے اقدامات اٹھاتے تو عوام متعمن اور خوش رہتی مگر یہاں کی غیور عوام کو احساس ہے کہ ن لیگ کوووٹ دینا سب سے بڑی غلطی ہے آئیندہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے ٹکٹ سے آنے والے سیاستدانوں کو یہاں کی عوام دور سے بھاگا دیں گی کیونکہ آئے روز حفیظ سرکار غلط پالیسیاں بنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کو ہنی مون منانے کے دن ختم ہونے میں چند ماہ رہ گئے ہیں اب حفیظ سرکار گلگت بلتستان کے لئے اقدامات اٹھانے کے جو دعوے کر رہی ہے وہ الادین کے چراغ کے مترادف ہے ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں گلگت بلتستان میں کوئی اقدامات نہیں اٹھا سکے اپنے ڈھائی سال میں اخبارات میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے جھوٹے بیانات دیتے رہے حفیظ سرکار نے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے حوالے سے ایک ڈرامہ باز اور نام نہاد کمیٹی تشکیل دی لیکن ابھی تک اس کمیٹی کے گلگت بلتستان کوآئینی حقوق کے حوالے سے کوئی سفارشات سامنے نہیں آئے اور اب ن لیگ خود کو مشکل سے نہیں سنھبال سکتی ہے تو کہاں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینگے کٹھ پتلی حکومت کا اس کی طرح بات کرنا سبز بھاگ دیکھانے کے مترادف ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button