گلگت بلتستان

علی آباد ٹنل کی تعمیر سے آب پاشی کا مسلہ حل ہو جائے گا ، نمبردار اسلم

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) پینے اور آبپاشی کے لئے در پیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے علی آباد واٹر چینل ٹنل کی فیزبلٹی کی منظوری خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار نمبردار اسلم نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے ٹنل کمیٹی اور نمبرداروں کی اپیل پر سنٹر ہنزہ کے عوام کوپینے اور آبپاشی کے لئے پانی کی شدید بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے علی آباد واٹر چینل ٹنل جو کہ چین کی تعاون سے ہونے جا رہا ہے جس کے لئے گلگت بلتستان حکومت نے بھی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کر ائی ہے جس کا عوام ہنزہ شکر گزار ہے اور امید کرتے ہے کہ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عوام کے ساتھ تعاون کرئینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنٹر ہنزہ میں پینے اور آبپاشی کے لئے سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے اور سالانہ کے بنیاد پر حسن آباد واٹر چینل مختلف موسمیات میں سلائیڈنگ زد میں آکر زمینیں بنجر ہو جانے کی وجہ سے فصلوں اور ہزاروں پھلدار اور غیر پھلدار درختاں کو نقصان پہنچ رہی ہیں جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت گلگت بلتستان ، چینی حکومت علی آباد واٹر چینل ٹنل مکمل ہو جاتی تو نہ صرف پینے اور ؤبپاشی کے لئے پانی بلکہ بجلی اور سیاحت کو بھی فروغ مل سکتا ہے۔ ہم و زیر اعلی ٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے درد مندانہ اپیل کرتے ہے کہ اس عوامی مفاد کے اہم منصوبے کو پایہ تکیمل تک پہنچانے میں عوام کی مدد کر ے تاکہ انے والے نسلیں اپ کو یاد کرئینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کمیٹی کا بھی شکر گزار ہے جنہوں نے علی آباد واٹر چینل ٹنل کے لئے ہمسایہ ملک چین کے مختلف سرکاری و غیر سرکاری سطح پر اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ہم توقع کرتے ہے کہ اس منصوبے کومکمل کرنے میں اپنے کوششیں جاری رکھیں گے جس کے عوام ہنزہ ٹنل کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دلاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button