اہم ترین

قائمہ کمیٹی نے گلگت بلتستان کے لئے سو ارب سے زائد لاگت کے سترہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پ ر)قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر نے پی ایس ڈی پی میں گلگت بلتستان میں اربوں روپوں کے سترہ منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز کی گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا سیکرٹری پلاننگ گلگت بلتستان بابر امان بابر اورسیکرٹری مالیات محمد یحییٰ اخونزادہ کی جانب گلگت بلتستان کی ترقیاتی منصوبوں بارے ایک بریفنگ کے دوران سوفیصد ترقیاتی فنڈز کا تعمیر وترقی پر خرچ ہونے پر ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بلاک ایلوکیشن کو 15ارب سے بڑھا کر 20ارب کردیا گیا۔ اسٹینڈنگ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں (PSDP)کے تحت چلنے والے 13 جاری منصوبوں کی فنڈنگ کو جاری رکھتے ہوئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU)کو 2.668بلین کی بھی سفارش کی ۔

سٹینڈنگ کمیٹی نے پی ایس ڈی پی میں سترہ نئے منصوبوں کی منظوری بھی دیدی جس میں 9.74بلین روپوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا 32.5میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ عطا آباد ،8بلین کی روپوں کی لاگت سے 30میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ غواڑی ،3.85بلین روپوں کی لاگت سے گلگت سٹی کیلئے سیوریج اور سینٹری کے سسٹم کی بقایہ حصوں کی بھی منظوری دیدی اسی طرح کمیٹی نے 2.12بلین روپوں کی لاگت سے چلاس تا ناران براستہ بٹو گاہ روڈ کی تعمیر کی بھی منظوری دیدی ۔

کمیٹی نے 3.9بلین کی لاگت سے گوریکورٹ سے شونٹر پاس ایکسپریس وے کی تعمیر کی بھی منظوری دیدی اسی طرح 1.4کی لاگت سے گاہکوچ غذر سے تاجکستان تک 15میٹر کشادہ روڈ ،3ارب سے دریا گلگت کی خوبصورتی ،6.250بلین سے جی بی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک منصوبہ ،1.8بلین کی لاگت سے فرسٹ وومن یورسٹی کا قیام،500ملین کی لاگت سے فاطمہ جناح کالج گلگت کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دلانا ،750ملین کی لاگت سے کارگاہ روڈ کی اپ گریڈیشن ،300ملین کی لاگت سے چکر کوٹ ،پڑی اور جگلوٹ واٹر سسٹم کی اپ گریڈیشن ،2.177بلین سے 10میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ طورمک سکردو کی تعمیر ،29.30بلین سے 100 میگاواٹ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کے آئی یو گلگت ،12.5بلین کی تعمیر سے ریجنل گرڈ سسٹم کافیز ٹو ،5.095بلین سے 15میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ گلو داس اور معدنیات کی جیو ٹیکنیکل جائزے کیلئے 1بلین کی بھی منظوری دیدی۔اسلام آباد میں جاری قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے گلگت بلتستان و آزادکشمیر نے سو فیصد فنڈز گلگت بلتستان کی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی خطے کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو خوب سراہا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button