جرائم

شگر پولیس نے بھاری مقدار میں مائننگ کے لئے استعمال ہونے والا غیر قانونی بارود پکڑ لیا

شگر(کرائم رپورٹر) شگر تھورگو پل چیک پوائنٹ پر گاڑی سے بھاری مقدار میں بارود پکڑی گئی۔ چار ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق شگر کی انٹری پوائنٹ تھورگور چیک پوسٹ پر تعینات شبیر حسین نے شک کی بناء پر ایک گاڑی روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر قانونی طور شگر لے جانے والی بارود برآمد ہوئے جسے فوری طور سٹی تھانہ کے ایس ایچ او کو اطلاع دی گئی جس پرپولیس نے چار ملزمان کو گرفتا رکرلیا۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں ثفاقت علی ولد محمد ولی ساکنہ بہا شگر،غلام نبی ولد نصراللہ ساکن داسو شگر،نور محمد ولد نورخان ساکن استور اور یاور علی ولد بختاور ساکن جلال آباد گلگت شامل ہے۔برآمد ہونیو الی اشیاء میں 744عدد بارود اور 196فٹ بلیک بتی شامل ہے۔

ملزمان کے مطابق یہ بارود مائننگ کیلئے لے جارہے تھے۔جسے سکردو سے خریدا گیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی شگر ضیاء اللہ خان کا کہنا تھا کہ تمام چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کیا ہوا ہے کہ ہر آنے والی مشکوک گاڑیوں کی مکمل تلاشی کے بد شہر میں داخل ہونے دیا جائے۔ مائننگ اور دیگر قانونی کاموں کیلئے بارود اور دیگرآتشی مواد لانے کیلئے حکومت کی جانب سے باقاعدی قانون وضع کیا ہوا ۔ تاہم بغیر پرمٹ کے اس طر ح لانا غیر قانونی ہے۔انہوں نے چیک پوائنٹ پر تعینات اہلکارواں کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں انعامات دینے کا اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button