خبریں

چلاس: تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی الرٹ رکھی جائے، سیکریٹری داخلہ

چلاس (پ ر) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان صابر احمد صاحب اور سیکٹری ہوم گلگت بلتستان جواد اکرم صاحب کا دورہ چلاس کے موقع پر تمام آر سی سی کا بیرجز کا سکرٹی جائزہ لیا  افسران اور جوانوں کے ساتھ  ملاقات ,اس دورہ کے موقع پر سیکیورٹی پروٹیکشن کا جائزہ لیا,اور پاک چین اقتصادی رہداری شاہراہ قراقرم ودیگر سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں ایس پی  دیامر کیپٹن ریٹائریڈ رائے محمد اجمل صاحب نے تفصیلی بریفنگ دیا,دیامر پولیس کی کارگردی پر ایطمنان کا اظہار کیا,اس دوران دیامر پولیس کے اعلی افسران اور تمام ایس ﮈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کیساتھ میٹینگ کی گئی,جس میں دیامر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اسنیب چیکنگ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا جائے, اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس صابر احمد صاحب نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس میں کوئی غیر قانونی بھرتیاں نہیں ہوئی ہے اور نہ کو ئی حاضر سروس افیسر ملوث رہا ہے,انہوں نے کہا سپیشل پرٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے کل 700 اسامیاں ہیں ۔ ان اسامیوں کا ابھی تک باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ وائز تقسیم نہیں کئے اور نہ تقسیم کرنا ہمارا کام ہے کس کا کتنا حصہ بنتا ہے وہ کیبنٹ فیصلہ کریگی۔ اس حولے سے انھوں نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خبریں بے بنیاد ہے۔  انہوں نے کہا کہ پہلے کے دیامر اور آج کے دیامر میں بہت فرق ہے, علاقے میں امن قائم ہے جس کی وجہ سے علاقے میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے اس لحاظ 10 فیصد اضافی کوٹہ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا ایس پی یو  کی بھرتیاں سو فیصد میرٹ پر ہونگی اس میں ہر صورت میں شفافیت کو یعقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر آئی جی پی صاحب کا مزید کہنا تھا کہ میرے موجودگی میں کسی کےساتھ کو ئی ذیادتی نہی ہوگی اور نہ کسی کو شفارش کے بنیاد پر بھرتی کیا جائیگا۔ شولڈر پرموشن کا کلچر اب ختم ہوچکا ہے۔ میرٹ کے اوپر پولیس رول کے مطابق پرموشنز ہونگیں۔ انہوں نے کہا پولیس جوانوں کی اچھی کارگردگی پر انکی حوصلہ افزائی ہوتی اور انکو انعامات بھی ملتے ہیں جو ان کا حق بنتا ہے۔ اس حولے سے ابھی تک کوئی شکایات موصول نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے تمام بریجیز حساس ہیں جن کی سیکیورٹی پروٹیکشن کررہےہیں,اس موقع پر آئی جی پی گلگت بلتستان صابر احمد صاحب کا چلاس آمد پر ایس پی آفس چلاس میں پولیس کا چاک وچوبند دستہ نے گاڑﮈ آف آنر پیش کیا گیا,اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس صابر احمد نےدیامر پولیس کی کاگردگی کو سرہاتے  کہا کہ کم وسائل کے باوجود ایس پی دیامر رائے محمد اجمل کی قیادت میں کم وقت میں بہت ہی کامیابی حاصل کی ہے اس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں , اس موقع بہترین کارکر دگی پر ایس ڈی پی او/ ایس ایچ او تانگیر شاہ سرور   ایس او تھانہ سٹی خوشحال خان اور ایس ایچ او تھانہ داریل فقیر محمد کو بہترین کار کر دگی پر تمام کو 20 , 20 ہزار رروپے نقد انعام سے نوازا ہے .

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button