خبریں

ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں کمپیوٹر سینٹر اور لائبریری کا افتتاح

(پ ر ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈسٹرکٹ جیل گلگت کا دورہ کیااور ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں قیدیوں کے لیئے لائبریری اور کمپویٹر سنٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے ڈسٹرکٹ جیل گلگت کے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ، اس موقع پر قیدیوں نے ان کو بتایا کہ جیل میں طبی سہولیات تسلی بخش ہیں ۔ چیف سیکریٹری نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کہ قیدیوں کے علاج معالجے کے لئے سنٹرل جیل میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے جیل حکام کو تاکید کی کہ قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ قیدیوں کے لیئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انڈورگیمز کی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے زریعے قیدیوں کو معاشرے کے لیے کارآمد سرگرمیوں کی جانب بہتر طور پر راغب کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اصلاحی سرگرمیوں میں مزیداضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے موقع پر سیکریٹری سیاحت وقار علی خان ، سیکریٹری برقیات ظفر وقار تاج، آئی جی جیل خانہ جات مومن جان، ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروقی ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ کریم داد چغتائی اور دیگر اہم سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button