صحت

پولیو جیسے خطرناک بیماری سے بچاو کے لئے عوام محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرے، شیخ موسی کریمی

ہنزہ (پامیر ٹائمز )پولیو ایک خطرناک بیماری ہے لہذا عوام محکمہ صحت کیساتھ بھر پور تعاون کرے۔ شیخ موسیٰ کریمی۔۔ ان خیالات کا اظہار شیخ موسیٰ کریمی امام جمعہ والجماعت مسجد علی ،علی آباد نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس خطرناک بیماری کی خاتمہ کیلئے سوسائٹی کو کردار ادا کرنی ہوگی ۔ والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ معاشرہ محفوظ رہیں ۔ مکمل پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی صورت میں اس خطرناک بیماری سے نجات ملی گی ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ اس حوالے سے معاشرے میں شعور آگاہی دینا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔ اگر کوئی والدین اپنے بچوں کو قطرے کسی وجہ سے نہیں پلاتے ہیں تو ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اُن والدین کو اس بیماری کے حوالے سے شعور آگاہی دے اور اُن کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے قائل کرے ۔ اگر اس کے باوجود وہ نہیں مانتے ہیں تو قریبی پولیس اسٹیشن اطلاع دے ۔ کیونکہ اس کا اثر معاشرے پر پڑتا ہے ۔ پولیو جراثیم کے خاتمے کیلئے سو فیصد مہم کو کامیاب بنانا ہوگا ۔ اُنہوں نے مزید کاکہاکہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس وقت ہنزہ نگر پولیو فری زون ہے ہم سب ملکر اس سٹیٹس کو برقرار رکھنا ہوگا ۔اور ہر صورت اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنا ہے ۔پولیو وائرس لگنے کی صورت میں بچے عمر بھر کیلئے معذور ہوجاتے ہیں ۔ عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا واحد زریعہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے ہیں لہذا کوئی کوتاہی کئے بغیر اس مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی زمہ داری ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button