صحت

آر ایچ سی نگر میں زچگی سینٹر بجلی کی کمی کے باعث بُری طرح متاثر، مریضوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی

نگر ( اقبال راجوا) RHCضلع نگر اور ضلع ہنزہ کا سب سے بڑا زچگی سینٹر ہے لیکن بجلی کی کمی کے سبب زچگی کے دوران خواتین اور دیگر مریضوں کو شدید مسائل،متعدد بار زچگی کے فوری بعد بچے کے منہ میں پائپ ڈال کر اس پائپ کے زریعے منہ سے چوس کر گندہ پانی نکال لیا گیا جبکہ زرایع کے مطابق ایک مریض کا متلی کا پانی واپس نکالنے کے لئے بجلی کی پوری وولٹیج دستیاب نہ ہونے کے سبب ابھی تک بے ہوشی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں زیر علاج ہے ۔ واضح رہے کہ پچھلے دو مہینوں سے ون میگا واٹ پاور ہاؤس واٹر چینل کے گرنے کے سبب علاقے میں پچھلے تقریباًدو ماہ سے بجلی نہیں جبکہ بڈہ لس پاور اور مناپن سے آر ایچ سی چھلت کو کم وولٹیج کی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی کی کمی کے سبب انتہائی قیمتی ادویات کو محفوظ کرنے کے لئے دور دراز علاقوں سے برف کے ٹکڑے لائے جاتے ہیں جبکہ ان ادویات کو محفوظ رکھنے کے لئے فراہم کیا گیا جنریٹر بھی دو سال قبل سکندر آباد کے ایک ہسپتال منتقل کرنے کے اطلاعات ہیں۔ آر ایچ سی میں نئے سامان خریدنے کے لئے ڈی ایچ او ہدایت علی نے ٹیندر کے لئے تمام کاغذی کاروائی کے بعد گلگت ہیلتھ سیکریٹریٹ پہنچا دئے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button