سیاست

جاوید اینڈ کمپنی کا شو فلاپ ہوچکا ہے، عطیع اللہ بیگ رہنمامسلم لیگ دیامر

چلاس(بیوروچیف)مسلم لیگ ن کے ترقیاتی وژن اور پارٹی میں اتحاد کی بدولت جاوید اینڈ کمپنی کا شو فلاپ ہوا ہے۔عوام کی جانب سے ٹھکرائے ہوئے خود کو زندہ رکھنے کے لئے مفروضوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن دیامر کے سینئیر اور سرگرم راہنماء میاں عطیع اللہ بیگ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے گلگت بلتستان میں تاریخی ترقیاتی اقدامات سے مخالفین کے اوسان خطا ہو ئے ہیں ۔جس کی وجہ سے وہ حواس باختہ ہو کر مفروضوں کی سیاست کر رہے ہیں۔وزیر اعلٰی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شو مکمل طور پر فلاپ ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی کے باہمی اتحاد اور پارٹی قائد سے والہانہ محبت کی بدولت مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔آنے والے ادوار میں بھی مخالفین کو ناکامی ہی دیکھنی پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button