حادثات

گاہکوچ: آٹو ورکشاپ میں آگ بھڑک اُٹھی

غذر(بیورو رپورٹ)گاہکوچ میں واقع آٹوورکشاپ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھا۔فائر بریگیڈ کی بروقت کاروائی سے ورکشاپ اور ارد گرد کی دکانیں آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق گاہکوچ میں واقع شانی نامی شخص کی آٹو ورکشاپ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جمعہ کے روز چھٹی ہونے کی وجہ سے ورکشاپ میں کو ئی شخص موجود نہیں تھا ورکشاپ کے اندر موجود دکان میں گاڑیوں کی بیٹریاں رکھی ہوئی تھی اور آگ لگنے کی وجہ سے یہ بیٹریاں دھماکے سے پھٹ گئی اور آگ کے شعلے اڑنے لگے آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابوپالیا فائر بریگیڈ کے عملے کی بروقت کاروائی سے ورکشاپ اور اس سے ملحقہ دکانیں بڑی تباہی سے بچ گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button