جرائم

یاسین پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مصروف

یاسین ( معراج علی عباسی )یاسین پولیس نے غیرقانونی ٹریفک کیخلاف بھرپورکاروائی کرتے ہوئے ایک دن میں 50موٹرسائیکل اور 15 گاریوں کی تلاشی لی ۔دوران تلاشی بغیر کاغذات ،بغیرڈرائیونگ لائسنس ، بغیرہلمٹ ،نمائشی نمبرپلٹ ،کالے شیشے اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے 10 موٹرسائیکل اور 5 گاڑیوں کا چالان کیا۔یاسین تھانے کے اے ایس آئی عیسیٰ خان کے سربرائی میں پولیس ٹیم نے تھانہ یاسین کے حدود میں مختلف مقامات پر ناکہ لگاکر آنے جانیوالے تمام ٹریفک کو قوانین کے مطابق چیک کیا دوران ناکہ پچاس موٹرسائیکل اور پندہ مختلف گایوں کی تلاشی لی گئی جن میں سے دس مواٹرسائیکل اور پانچ گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر چالان کیا گیا۔یاسین پولیس کے ہاتھوں چڑنے والوں میں بغیرکاغذات ،بغیرلائسنس ،بغیرہلمیٹ کے علاوہ نماشی نمبرپلٹ ،کالے شیشے اور غیرقانونی طور پر کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والے شامل ہیں ۔یاسین کے عوامی حلقوں کے جانب سے غیرقانونی طور پر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پر یاسین پولیس خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزکاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button