ماحول

گلگت بلتستان میں‌شجر کاری مہم کی آڈٹ ڈبلیو ڈبلیو ایف کرے گی

گلگت (پ ر) ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبے میں جاری شجرکاری مہم کے تحت یاد گار شہداءچنار باغ میں پودے لگائیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ اس سال 30لاکھ پودے شجرکاری مہم کے تحت لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے سول سوسائٹی اور طالب علموں کو بھی اس شجرکاری مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ علمائے کرام نے شجرکاری مہم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلئے انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کےلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کو رکھا گیا ہے جو اس منصوبے کی مانیٹرنگ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے ہمارے آنے والے نسلوں کےلئے صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر سیکریٹری جنگلات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ محکمے کے آفیسران اس مہم کی کامیابی کےلئے محنت کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button