معیشت

تجار یونین چترال نے منشور کا اعلان کردیا

چترال (پ ر)  تاجر برادری کے ساتھ ساتھ عام صارفین کی خدمت کے ذریعے صاف ستھرے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے تجار یونین چترال ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے۔اس سال یونین کے جوانتخابات ہورہے ہیں ان میں بھرپور شرکت اور تاجر برادری کی خدمت کے لئے ہم نے تاجر دوست اتحادکے نام سے مخلص ،خدمت گار اور فعال عہدیداروں کا پینل ترتیب دیا ہے۔انتخابات کے بعد چترال بازار اور ملحقہ بازاروں کے تاجروں کی خدمت کے لئے ہمارے منشور کے اہم نکات یہ ہیں۔

1) بازار کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کے جدید نظام کے تحت سی سی ٹی وی (CCTV) کیمرے لگائے جائینگے۔

2) بازاروں کو سٹریٹ لائٹ کے لئے بجلی کے موثر سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔

3) تجاوزات کے نام پر آئے روز اپریشن کے خلاف دکانوں کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع کیا جائے گا۔

4) صحت وصفائی اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے تمام بازاروں میں حفظان صحت کے اُصولوں کے مطابق ٹائلٹ بنائے جائینگے۔اور ان کی دیکھ بھال کا موثر سسٹم بنایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button