عوامی مسائلچترال

تحصیلدار مستوج نے پولیس اہلکاروں سمیت دکانوں‌ پر چھاپے لگائے، بھاری جرمانے عائد

اپرچترال لاسپور: تحصیلدار مستوج نورالدین نے ایس۔ایچ۔او لاسپورقربان علی، حوالدار لیویز فورس عبدالرحمن شاہ اور پولیس جوانون کے ہمراہ گزشتہ روز ہرچین اور بروک بازار میں اچانک چیکینگ کے دوران بھاری تعداد میں دوکانداروں پر بھاری جرمانہ عاید کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرچین، بروک بازار میں ادویات، غیر معیاری چیپس، گھی، پرانے گوشت، اکسپایرڈ ملک پیک (دودھ) ناقص صفایی اور سرکاری نرخ نامے پر عمل درامد نہ کرنے والے کئ دوکاندارون کو جرمانہ کیا گیا۔ چھاپے کے دوران انہون نے مختلیف دوکانون کا معاینہ کیا۔ اس موقع پر انہون نے ناقص صفایی اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اور متعدد دوکاندارون سے غیر معیاری اشیا ضبط کرکے قبضے میں لے لی۔ انہون نے دوکاندارون کو سختی سے ہدایت کی غیر معیاری اشیا اوراکسپائرڈاشیا فروخت کرنے سے باز رہے۔ قانون کے خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف سخت قانونی کاروایی کی جاییگی۔ عوامی حلقون نے ضلعی انتظامیہ کا اورتحصیلدارمستوج نورالدین کی طرف سے بازار چیکینگ، غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والون کے خلافکاروایؤں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اسکی تعریف کی ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل بنیادون پر چلایا جایے۔ تاکہ قانون شکن عناصرپر قانون کی عملداری یقینی ہو۔ اور ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کا اس اقدام کی بھرپور شکریہ ادا کیا

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button