عوامی مسائل

چھوترون گاوں شگر میں‌ آگ بھڑکنے سے محنت کش کا گھر جل کر راکھ ہو گیا

شگر( عابدشگری)شگر کے دور افتادہ اور سیاحتی گاؤں چھوترون میں غریب شخص کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ سے جل کر مکان خاکستر ہوگئے۔ مقامی رضاکار گلزار حسین کے مطابق واقعہ آٹھائیس فروری کی آدھی رات کو پیش آیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نھیں ہو البتہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔جبکہ مکان تباہ اور جمع پونجی جل کر راکھ ہو گئی ۔آگ گھر کے داخلی دروازے سے شروع ہوئی تھی ۔جس کی وجہ سے گھر میں بچے سمیت افراد پھنس کر رہ گئے۔ انہیں گھر سے نکالنے میں شدید مشکلات پیش کا سامنا ہوا تاہم سیڑھی لگا کر کھڑکیوں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوا ۔ آگ لگتے ہی محلہ کے مسجد سے اعلان کروایا گیا جس کی وجہ ملحقہ محلوں سے بھی لوگ جمع ہوکر آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ اورکئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پایا۔جس کی وجہ سے مزید گھروں تک آگ پھیلنے سے بچ گیا۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،اک جوان سال لڑکا کئی گھنٹے بیہوش پڑا رہا ۔متاثرہ شخص نے شگر انتظامیہ اور دیگراعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button