عوامی مسائل

ہندور اور رحیم آباد کو ملانے والا چوبی پُل ٹوٹ گیا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے بالائی گاوں ہندر اور رحیم آباد کو ملانے والی لکڑی کا جیب ایبل پل ٹوٹ کیاہے ۔پل کے ٹوٹنے سے گاوں رحیم آباد کے 100سے زیادہ گھرونوں کازمینی رابط منقطع ہوچکا ہے ۔جس باعث گاوں والوں کو شدیدسفری مشکلات کا سامنا ہے ۔پل کی خستہ حالی سے گاوں سے ہندور اور دیگرعلاقوں میں سکول جانے والے طلباء اور خاص کر ایمرجنسی کے صورت میں مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں مشکلات درپیش ہے ۔علاقے کے مکینوں نے ڈی سی غذر اور ایکسین تعمیرات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاوں والوں کے سفری مشکلات کو مد نظررکھتے ہوے فوری طور پر رحیم آباد کو ہندور سے ملانے والی جیب ایبل لکڑی کے کا مرمت کرکے ٹریفک کے لیے واگزار کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button