تعلیم

بوائز ہائی سکول علی آباد کی تعمیر نو کا ٹینڈر جلد کروایا جائے، جاوید اقبال رہنما ن لیگ ہنزہ

ہنزہ (بیورورپورٹ)بوائز ہائی سکول علی آباد کا ٹینڈر جلد کرایا جائے ۔ جاوید اقبال پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے اپنے ایک اخباری بیان کہاہے کہ کچھ سال پہلے زلزلے کی وجہ سے بوائز ہائی سکول علی آباد کی عمارت میں دراڈیں آئی تھی جس کی وجہ سے عمارت کو خطرناک قرار دیکر بچوں کو ٹینٹ میں تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔سکول میں غریب عوام کے بچے زیر تعلیم ہیں ہنزہ کے آب وہوا کے مطابق ٹینٹوں میں تعلیم ممکن نہیں ہے ۔ سردیوں میں ٹینٹ کا ماحول فریج جبکہ گرمیوں میں تندور کا ماحول ہوتا ہے ۔ ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان سے مطالبہ ہے سکول بنانے کیلئے جلد ٹینڈر کرواکر کام کا آغاز کیا جائے ۔ تاکہ بچوں کی حصول تعلیم میں رکاوٹ دور ہوجائے اور ہمارے نونہال شوق سے سکول جاسکیں ۔ محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹینڈر بروقت نہیں ہورہا ہے ۔ جاوید اقبال نے بذریعہ میڈیا چیف سکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بوائز سکول علی آباد ٹینڈر جلداز جلد کروانے کے لئے محکمہ ایجوکیشن کو حکم صادر کرے ۔ تاکہ بچے حُصول تعلیم کی خاطر جس موسمی سختیوں سے گزر رہے ہیں اُس سے نجات پا سکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button