عوامی مسائل

شگر میں غیر قانونی تجاوزات مسمار، ایک گھر کے مالک کو چوبیس گھنٹے میں نکلنے کا حکم

شگر(کرائم رپورٹر)شگر کی حدود میں غیر قانونی تجاوزات کرنے پر شگر انتظامیہ نے دو ٹینکی اور کئی کمرے مسمار کردیا جبکہ رہائش پذیر گھر کے مالک کو 24گھنٹے کے اندر گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔آپریشن میں شگر انتظامیہ اور پولیس نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر بلتستان کی ہدایت کی روشنی میں شگر انتظامیہ نے بھاری نفری کیساتھ چھومک پل سے متصل کڑوس تھنگ شگر کی حدود جمعہ کی رات میں آپریشن کرکے دو پانی کی ٹینکیوں اور کئی کمرے مسمار کردیا ۔جبکہ ایک گھر میں مقیم رہائشیوں کو بوٹس جاری کردیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر گھر خالی کردیں ورنہ سن کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔مسمار کی کئی کمروں کو چھومک سکردو کے رہائشیوں نے گذشتہ دنوں راتوں رات تعمیر کیا تھا۔چھومک والوں کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ علاقہ ان کی ملکیت ہے جبکہ شگر انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ جگہ شگر کی حدود میں واقع ہے اور خالصہ سرکار ہے۔لہذا لینڈ ریفارم کمیٹی کی رپورٹ آنے سے پہلے کسی کو تعمیرات کی اجازت نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button