ماحول

ڈگری کالج محمد آباد دنیور میں‌شجرکاری مہم کی تقریب منعقد

گلگت( سٹاف رپورٹر)بوائز ڈگری کالج محمد آباد میں جاری شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ تعلیم اور معیاری تعلیم کے حوالے سے حکومت اہم اقدامات اُٹھارہی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دیا جس کی وجہ سے تعلیم کا بیڑا غرق ہو کر رہ گیا ہے۔ موجودہ حکومت پرائمری سے ہائی ایجوکیشن تک معیاری تعلیم پر توجہ دے رہی ہے۔تاکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اُن کے گھر کی دہلیز پر میسر ہو سکے ۔ گلگت بلتستان میں وسائل کی کمی ہے اپنی محدود وسائل میں رہ کر علاقے میں تعلیم کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔حکومت نے تعلیم کے لئے مختص 6فی صد بجٹ میں اضافہ کر کے 21فی صد کیا ہے جو کہ تعلیم دوستی کا عملی ثبوت ہے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ شجرہ کاری صد قہ جاریہ ہے اور اس مہم میں تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ خطے میں درخت زیادہ ہوں تو ماحول صاف رہے گا۔ ہمارے پہاڑ خشک ہے اس لئے سیلاب کے نقصانات زیادہ ہو نے کا خدشہ ہے اگر شجرکاری کرے تو ماحول صاف ہو نے کے ساتھ ساتھ سیلاب سے نقصانات بھی کم ہو نگے۔اُنہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر خسوصی توجہ دیں کل کو یہ بچے ہمارے معمار بنیں گے۔صوبائی وزیر تعمیرات نے کہا کہ انتظامیہ مسائل پیدا کر رہے ہیں پنجاب میں جن کو کوئی لفٹ نہیں ملتاوہ گلگت آکر نخرے کرتے ہیں اپنے آپ کو مغل اعظم سمجھتے ہیں۔ عمائدین ان کی باتوں میں نہ آئے بلکہ اپنے مسائل خود حل کرے۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے ڈگری کالج محمد آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ لابرئیری بنانے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے پرنسپل میر عالم، پروفیسر منظور کریم اور نمبردار عرب خان نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button