عوامی مسائل

گلگت سے یاسین تک سفر کرنے والے افراد ٹرانسپورٹرز اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکاروں‌کے ہاتھوں‌رُ‌ل رہے ہیں‌

یاسین (معراج علی عباسی ) پرانی کھٹارہ گاڑیاں ،ایک ایک کمروں پر مشتمل مسافراڈے ویٹنگ روم نہ واش روم یاسین سے گلگت کے درمیان سفرکرنے والے مسافرمحکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن اور گلگت انتظامہ کے نااہلی اور غفلت کے باعث ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں رول رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یایاسین سے گلگت اور گاہکوچ کے درمیان روانہ سروز کرنے والے مسافرگاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے کے باعث مسافرپرانی کھٹارہ گاڑیوں میں انتہائی خطرناک حالت میں سفرکرنے پر مجبور ہے ۔محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے تحت چلنے والے گاڑیوں کی فٹنیس کے حوالے سے غور نہ ہونے کے باعث مسافرانتہائی کھٹارہ گاڑیوں میں سفرکرنے پر مجبور ہے جو کہ کسی بھی وقت حاثے کا شکار ہوسکتیں ہیں ۔جبکہ گلگت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والے ملکان نے انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے ایک سنگل دوکان کے اندار مسافراڈاہ بنا رکھا ہے گلگت میں موجد یاسین کے مسافراڈوں میں ویٹنگ روم اور واش روم تک دستیاب نہیں ہے مسافراڈوں میں ویٹنگ روم اور واش روم نہ ہونے کے باعث مسافر اور خاص کر خواتین اور بیماری کے باعث سفرکرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہے ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے ڈی سی غذر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی غذر ایکسائز اینڈٹیکسیشن غذرکے حکام کو مسافرگاڑیوں کی فٹنیس کو یقنیے بنانے کی ہدایت دیں اور گلگت انتظامیہ کو گلگت کے اندار یاسین کے مسافراڈوں میں مسافروں کی سہولیات کو یقینی بناے کے لیے اپنا کردار ادا کرے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button