اہم ترین

گلگت بلتستان کے لئے میڈیا پالیسی بنائی جارہی ہے، صحافت کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں، وزیر اعلی

اسلام آباد(پ ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں اور مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں صحافت اور صحافیوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور صوبے میں پہلی دفعہ میڈیا پالیسی ترتیب دے رہی ہے ،انفارمیشن کے محکمے کو مزید فعال بنانے کیلئے کوشاں ہیں تا کہ صحافیوں کے مسائل بروقت حل ہو سکیں اس حوالے سے محکمہ انفارمیشن کے لئے جلد نئی عمارت کی تعمیر اور ملازمین بھرتی کریں گے وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تعاون سے گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارم اور کرائم کنٹرول کے لئے پورا نظام کمپیو ٹرائز کر رہے ہیں ،کمپیو ٹرائز ایف آئی آر ۔ جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اور پولیس ناکوں کو کمپیو ٹرائز کر نے ڈریونگ لائسنس کو کمپیو ٹرائز کے ساتھ ساتھ پولیس کے نظام کو جدید اور سیف سٹی پراجیکٹ کو مزید وسعت دے رہے ہیں تا کہ گلگت بلتستان میں مستقل امن اور ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے وزیر اعلی نے کہا کہ قوم کی تعمیر جذباتی نعروں سے نہیں دانش مندی اور وسیع تر مکاملے سے ممکن ہے مکالمے سے ہی ہم اپنی نیشن بلڈنگ کی تعمیر کر سکتے ہیں اس کیلئے ہمیں وسیع تر قومی مفاد کے لئے زاتی اختلافات اور مفاد کو پس پشت ڈال کر ترقی کی منزلوں کو طے کرنے کیلئے آگے بڑھنا ہوگا اس کیلئے اہل دانش اور میڈیا کی اہم زمہ داری ہے کہ وہ قوم میں شعور کی بیداری کیلئے کردار ادا کرے ،وزیر اعلی نے اس موقعہ پر روزنامہ کے ٹو کے چیف ایڈیٹر راجہ کاشف مقپون اور سینئر صحافی شبیر حسین سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے میڈیا فرینڈلی پالیسی بنانے پر مکمل توجہ دی ہے اور ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ مستقبل میں میڈیا ہاوسسز اور صحافیوں کو حکومت وقت کے ساتھ اپنے جائز حقوق کیلئے جدو جہد نہ کرنا پڑے بلکہ ایک نظام کے تحت تمام امور کی احسن طریقے سے انجام دہی ہو،جبکہ صوبائی وزیر ٹیکسیشن حیدر خان اور وزیر جنگلات عمران وکیل اور دیامر کے مختلف وفود نے بھی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کی جس میں ضلع دیامر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے گفتگو ہوئی وفد نے دیامر میں مزید ترقیاتی منصوبے اور جاری منصوبوں میں تیزی لانے کی درخواست کی جس پر وزیر اعلی نے وفد کو یقین دلایا کہ ضلع دیامر میں دیگر ضلعوں کے مساوی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جو بروقت تکمیل کو پہنچیں گے اور آپ لوگوں کی رہنمائی سے ضلع میں موجود اہم مسائل حل کئے جائیں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button