کھیل

اولین گلگت بلتستان سپر لیگ (ٹی ٹونٹی) ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، دس ٹیمیں‌حصہ لیںگی

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی با ر ر وایتی انداز سے ھٹ کر حکومت نے صوبے بھر کے نوجوانوں میں کرکٹ سے گہری دلچسپی کو مد نظر رکھتے ھوےٗ اور ان کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کیلئے گلگت بلتستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ھے جس کا باقاعدہ نام گلگت بلتستان سپر لیگ T-20 رکھا گیا ھے ۔ سٹی پارک گراونڈ گلگت میں منعقد کیے جانے واے اس ٹورنامنٹ میں صوبے بھر کے تمام اضلاع سے دس ٹیمیں حصہ لے رھی ھیں اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز نے ایک سٹیرنگ کمیٹی کی منطوری بھی دی ھے جس کے چیٗرمین سیکریٹری سیا حت وقار علی خان ھیں ۔ کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد نے ابلاغ عامہ کے نماےٗندوں سے گفتگو کرتے ھوے کہا کہ حکومت علاقے کے جوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلیے تمام وسائل کو بروے کا ر لا رھی ھے کیونکہ اللہ نے اس خطے کے جوانوں کو بہترین صلاحیعتوں سے نوازا ھے اور ان صلاحیتوں کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کیلئے اس طرح کے کھیل کو پروان چڑھانا ھوگا۔ ا نھوں نے مزید بتایا کہ یہ ھارڈ بال ٹورنامنٹ ھوگا اور کل اس میں نو میچ ناک آوٹ کے بنیاد پہ کھیلے جانگے ۔ یہ ٹورنامنٹ 16مارچ سے شروع ھو کر 26مارچ کو اختمام پزیر ھوگا اور اس ٹورنامنٹ کے دو میچ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے میدان میں کھلیے جائنگے جبکہ نوروز اور یوم پاکستان کے روز بھی میچ کھیلے جائنگے۔۔عثمان احمد نے مزید بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کے دو میچ رات کو کھیلے جائنگے اور اس موقع پہ بہترین آتش بازی کا بھی بندوبست کیا جا رھا ھے ۔ انھوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کو دلکش بنانے کیلے فوڈ سٹریٹ اور دیگر اسٹال بھی لگاےٗ جا رھے ھیں۔ سپرلیگ کا انعقاد ایک ایسا عمل ھے جو کہ خطے کے نوجوانوں میں اپنی صلاحیتوں کی نمایٗش کا بہترین موقع مہیا کرے گا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ھدایات جاری کر دیے گئے ھیں کہ وہ اپنے متعلقہ ضلعے سے ٹیم کاانتخاب کرے ۔ واضح رھے کہ اس سلسے میں تیاریاں شروع ھو چکی ھیں اور سٹی پارک گراونڈ کی ضروری مرمت سمیت دیگر معاملات پہ کام زور و شور سے جاری ھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button