چترال

چترال:‌ مسافر گاڑی دریا چترال میں‌گرنے سے چھ افراد جان بحق، ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)بدھ کے دن چترال سے دیرجانے والی موٹر کار ایون گاؤں کے سامنے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد جان بحق ہوگئے جن میں سے چار کی لاشیں دریا سے برامد کرلی گئیں جن میں ڈرائیورتنویرولداسرار سکنہ چمرکن،سمیع الرحمن ولدحبیب الرحمن سکنہ گولوغ دنین ، ،نظام الدین ،زوجہ نظام الدین چیوڈوک شامل ہیں جبکہ مفتی محمودسکنہ گرم چشمہ اور چار سالہ فہیم الدین ولد نظام الدین کی لاشیں تاحال برامد نہ ہوسکیں۔ گاڑی ڈیڑھ ہزار فٹ کی گہرائی میں دریا میں جاگری جبکہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہے جوکہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پہلے مخالف سمت میں آنے والی ایک موٹر کار سے ٹکرائی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button