خواتین کی خبریں

گلگت بلتستان میں‌خواتین ونگ کو فعال بنانے کے لئے متحرک کردار ادا کروں گی، شیریں فاطمہ

گلگت (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی رہنما و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی شیریں فاطمہ نے کہا ھے کہ پارٹی قیادت نے خواتین ونگ کی صوبائی صدارت کی زمہ داری دی ھے جس پر قائدین کا شکریہ ادا کرتی ھوں اور ان کے توقعات پر پورا اترنے کی ھر ممکن کوشش کرونگی گلگت بلتستان میں پی پی پی بلخصوص خواتین ونگ کو مذید فعال بنانے کےلئے کردار ادا کرونگی شیریں فاطمہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتدار کے ھر دور میں گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دینے کےلئے کھلے دل سے کام لیا زولفقار علی بٹھو نے گلگت بلتستان میں اصلاحات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا وہ بی بی شہید اور آصف علی زرداری کے دور میں بھی جاری رھا اور اب بلاول بھٹو زرداری بھی گلگت بلتستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کو حقوق دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں آئیندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں آئینی صوبہ بناکر یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریگی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ آمریت کی پیداوار جماعت ھے اور ان کو عوام سے کوئی دلچسپی نھیں ھے یہی وجہ ھے کہ انہوں نے اپنے اقتدار کے کسی دور میں بھی گلگت بلتستان کو کھچہ نھیں دیا اور عوام کو سبز باغ دکھا کر اور جھوٹے وعدے کرکے دھوکہ دیا جاتا رھا ھے گلگت بلتستان کے باشعور عوام اب دوبارہ ان کے دھوکے میں نھیں آئینگے جب سے ن لیگ اقتدار میں آئی ہے کریپشن اور اقربا پروری عروج پر ھے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button