خبریں

برفانی تودہ گرنے سے بیسل اور سیسکو کو ملانے والی سڑک بند، غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ

شگر( نامہ نگار)بیسل اور سیسکو کے درمیان برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے گذشتہ ایک ہفتے سے بیسل اور ارندو کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ علاقے میں غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے روڈ کو کھولنے کیلئے کسی قسم کی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے۔ محکمہ تعمیرات بیسل روڈ کھولنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔بیسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بیسل اور ارندو کو جانے والی سڑک سیسکو اور بیسل کے درمیانی علاقوں میں ایویلانج کی وجہ سے گذشتہ ایک ہفتے سے مکمل بند ہوگئے ہیں۔جس کی وجہ سے بیسل اور ارندو کا دنیا سے رابطہ منقطع ہیں۔گاڑیوں کی آمدورفت بند ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں شدید غذائی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی جانب سے روڈ کو کھولنے کیلئے کسی قسم کی کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے لہذا ہم شگر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ بیسل روڈ کو کھولنے کیلئے محکمہ تعمیرا ت عامہ پر دباؤ ڈالیں۔اور فوری طور روڈ کو کھولا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button