عوامی مسائل

سکوار چھورکاہ (شگر) میں‌واقع واٹر ٹینک حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے انسانوں‌اور جانوروں کے لئے خطرہ بن گیا ہے

شگر(نامہ نگار) حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے سکورا چھورکاہ شگر میں مقامی آبادی کو پانی فراہم کرنے کےلئے بنائی گئی ٹینکی خطرے کی علامت بن گئی ہے۔ پچھلے سال ایک گائے  اس ٹینکی میں گرکر ہلاک ہوگئی تھی، اور والدین کے مطابق اب بھی جانوروں اور بچوں کے اس میں گرنے کے خدشات لاحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چھورکاہ شگر کے 4مواضعات کو پانی فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی ٹینکی حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث موت کے کنواں کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ ساتھ ساتھ ٹینکی ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹینکی کی مرمت کے لئے تین سے چار بار فنڈ مختص ہوکر ٹھیکیداروں نے کام بھی کیا ہے مگر ٹینکی کی صورتحال وہیں کا وہیں ہے ،

مقامی سرکردہ غلام نبی کے مطابق ٹینکی کی حفاظت کے لئے چار دیواری کے بجائے خار دار تار لگا کر محفوظ کرلیا گیا تھا تاہم نگرانی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے خار دار تار بھی لوگ نکال کر لے گئے ہیں حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے پچھلے سالی ایک گائے گر ہلاک ہوا تھا اور لوگوں نے مردہ گائے کو نکال کر ٹینکی کو صاف کرکے ایک بار پھر قابل استعمال بنایا گیا تھاگائے گرنے کے بعد بھی محکمے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا حفاظتی اقدمات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے گرنے کے خدشات بھی منڈلارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ 1987میں اس واٹر ٹینکی کو تعمیر کی تھا تواس وقت چار دیواری کی بجائے خار دار تار لگا کر ٹینکی کو محفوظ بنایا گیا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے خار تار کو بھی نہیں بخشا اور تمام تار لوہے کے دروازے سمیت اکھاڑ کر لے گئے ہیں جس کے باعث ٹینکی موت کے کنواں کا منظر پیش کرنے لگا ہے اگر حکومت نے فوری طور پر حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو بچے بھی اس ٹینکی میں گر کر ڈوبنے کا خدشہ ہر وقت موجود ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button