خبریں

شگر: تربیت یافتہ ہنر مند خواتین میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد

شگر( عابدشگری)خواتین بہتر ہنر سیکھ کر نہ صرف اپنے اور خاندان کی کفالت کرسکتے ہیں۔ بلکہ علاقے کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں۔برالدو جیسے دور دراز علاقوں کی خواتین کیلئے ہنر کی بہتر مواقع فراہم کرکے خواتین کی معیار زندگی کو بلند کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر LG&RD شگر ثنا اللہ، مسلم لیگ ن شگر کے صدر طاہر شگری اور الشہباز ویمن وکیشنل ٹریننگ سینٹر شگر کے کوآرڈینیٹر حسن شگری و مسلم لیگ ن شگر کے رہنما مجید ملک نے بیانگسہ برالدو مین مقامی دستکاری سکول میں تقریب اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر LG&RD شگر ثنا اللہ، مسلم لیگ ن شگر کے صدر طاہر شگری اور الشہباز ویمن وکیشنل ٹریننگ سینٹر شگر کے کوآرڈینیٹر حسن شگری و مسلم لیگ ن شگر کے رہنما مجید ملک کا بیانگسابرالدو میں دستکاری کورس میں فارغ ہونے والوں میں سرٹیفکٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت ، کورس سے فارغ ہونے والے خواتین میں سرٹیفکٹ تقسیم کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر زاکر حسین نے کہا کہ ریموٹ ایریا میں اس قسم کے پروگرام اور خواتین کے ہنر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ مسلم لیگ ن شگر کے صدر طاہر شگری نے اس موقع پر مسلم لیگ ن کی طرفسے شگر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور وزیر اعظم ہنر مند سکیم کے افادیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طاہر شگری نے لوگوں کو کہا کہ آپ لوگ ہنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ اچھے برے میں تمیز بھی کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ضلع شگر ثنا اللہ نے اپنے محکمے کی طرف سے آئندہ وکیشنل سنٹر اور صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر رکھنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر شبیر حسین نے برالدو ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے سکولز سسٹم، ہاسٹل اور دستکاری کے تحت ہونے والے کاموں پر تفصیلی بریفننگ دی۔ الشہباز ویمن وکیشنل ٹریننگ سینٹر کے کوآرڈینیٹر حسن شگری نے اپنے ادارے کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button