جرائم

چترال کے بالائی علاقے میں ایک ہی رات میں نقب زنوں نے محتلف مقامات پر 17 دکانوں کے تالے توڑ دئیے

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے علاقے برنس میں نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں آٹھ دکانوں کے تھالے توڑ کر قیمتی سامان اور نقدی چرالیا۔ پولیس چوکی مروئی کے قریب برنس گاؤں میں رات کے اندھیرے میں گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے 8 دکانوں کی تھالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان لے اڑا ہے۔ تھانہ کوغذی کے ایس ایچ او احسان اللہ کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں رضوان اللہ ولد عزیز اللہ کے شکایت پر پولیس چوکی مروئی کے پولیس نے باقاعدہ تفتیش شروع کی ہے تاہم ابھی تک نہ کسی ملزم کے حلاف FIR چاکا گیا ہے اور نہ پولیس کسی ملزم کی گرفتاری میں کامیاب ہوا ہے۔

اسی رات اس قسم کا ایک واقعہ بالائی علاقے ریشن میں بھی پیش آیا۔ ایس ایچ او تھانہ بونی محمد اعظم کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ریشن بازار میں 9 دکانوں کی تھالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چرایا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں تفتیش کررہی ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک ہی رات میں دو محتلف شہروں میں 17 دکانوں کے تھالے توڑ کر قیمتی سامان اور نقدی چرایا گیا ہے۔ تاہم پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش کررہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button