جرائم

خواتین کے روایتی لباس میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

چلاس(کرائم رپورٹر)تانگیر پولیس نے اشتہاری مجرم کی تانگیر سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا۔روپوش اشتہاری ملزم لوخان ولد چلو ساکن مشکے تانگیر خواتین کا لباس پہن کر گرفتاری سے بچنے کے لئے رات کی تاریکی میں تانگیر سے فرار ہونے تانگیر پل پر پہنچا۔ملزم کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور اپنے عملے اے ایس آئی نور عالم،یو پی ایچ سی عبدالغنی،ایس جی سی محمد صفیٰ،عبدالجبار،مسلم خان ،عبدالا عظم و دیگر نے تانگیر پل پر ناکہ بندی کی۔اور ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم تھانہ تانگیر کو ایف آئی آر نمبر 8/14بجرم 302/429/34ت پ میں مطلوب تھا۔اور ترک سکونت کر کے روپوش تھا۔آئی جی پی گلگت بلتستان اور ایس ایس پی دیامرکے خصوصی احکامات کی روشنی میں تانگیر پولیس نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔جس کے بعد گرفتاری کے خوف سے اشتہاری مجرم تانگیر سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کے دوران پولیس کی گرفت میں آگیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button