سیاحت

محکمہ سیاحت نے برلن میں‌”کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے”:‌پریس ریلیز

برلن ( پ۔ر) جرمنی کے مشہور شہر برلن میں سیاحت کے عالمی میلے کے دوران محکمہ سیاحت نے جہاں اپنی انتھک محنت اور لگن سے سیاحت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کے باعث کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہاں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور جرمنی میں پاکستان کے سفیر سلیم جوہر نے بھی ملک کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ۔ انسٹیٹیوٹ آف کلچرل ڈپلومیسی میں ارمینیا کے سابق وزیر اعظم کے شان میں منعقد کئے جانے والے تقریب کے دوران پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کے بارے تفصیلات بتایا گیا اس تقریب کے شرکاء کی تعداد زیادہ تر ایشیاء اور یورپ کے کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے دانشور تھے مندوبین کو گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی اور ملک کے دیگر حصوں میں سیاحت کے مواقع بارے بتایا گیا تقریب کے آخر میں پاکستانی صوفی موسیقی پیش کی گئی جسے بے حد سراہا گیا یاد رہے کہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان جرمنی میں ہونے والے سیاحت کے عالمی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے اس میلے میں محکمے کی محنت کی بدولت گلگت بلتستان کے بارے میں عالمی ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے وابسطہ دیگر افراد میں علاقے کے بارے میں معلومات فراہم کئے جانے میں ایک کلیدی کردار ادا کررہی ہے جس کے دوررس بتائج برآمد ہونگے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button