تعلیم

اسلامی جمعیت طلبہ گلگت کا مقا می اجتماع کارکنان منعقد، سرمائی مطالعاتی کیمپ ک شرکا میں‌اسناد تقسیم کئے گئے

گلگت ( پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ گلگت کا مقامی اجتماع کارکنان منعقد ہوا جس میں تمام حلقہ جات سے کارکنان نے بری تعداد میں شرکت کی ۔پروگرام میں ونٹر سٹڈی کیمپ کے طلباء کو سرٹفیکیٹ دئیے گئے ۔اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت سعید الرحمن نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح گلگت میں بھی جمعیت کی نئی تنظیم سازی جاری ہے ۔جمعیت کا یہ حسن ہے کہ ہر سال ناظم اعلی سے لے کر ایک حلقے کے ناظم تک سبھی تبدیل ہوکر نیا تنظیمی ڈھانچہ بنتا ہے ۔تنظیم سازی کے اس مرحلے سے حلقہ جات میں کارکنان نئے جوش اور عزم کے ساتھ کام کا آغاز کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ گلگت ہر سال گلگت بلتستان کے منتخب طلبہ کیلئے ونٹرسٹڈی کیمپ کا انعقاد کرتی ہے جس میں طلبہ اپنی صلاحیتوں کوپروان چڑھاتے ہیں اور امتحانات کی تیاری بھی کرتے ہیں۔جمعیت سٹڈی سرکل،اجتماعی مطالعہ، دروس القرآن اور اجتماعات کے ذریعے اپنے کارکن کی ہر لمحہ تربیت کرتی ہے۔ہر طرف نفسا نفسی کے اس دور میں جمعیت طلبہ کیلئے اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button