خبریں

حضر ت فاطمہ زہرا فدا کاری او ر صبر و استقامت کی اعلیٰ ترین مثال ہے، سیرت کانفرنس سے علما کا خطاب

شگر(عابدشگری)حضرت زہرا کی زات مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل ہے ان کی فرموات پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت دونوں میں فلاح پا سکتے ہیں ،حضر ت زہرا فدا کاری او ر صبر و استقامت کا اعلیٰ تین مثال ہے اسلامی معاشر ے کی تشکیل میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اولاد کی تعلیم وتربیت کا مرکز ومحور ماں ہوتی اور ایک کامیاب ماں ایک کامیاب معاشرہ تشکیل دے سکتا ہے خواتین کو کردار زینب پر عمل کرکے معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار باب الحوائج سوسائٹی کے زیر اہتمام حامد کھور چھورکاہ شگر میں یوم ولایت حضرت فاطمہ اور یوم مادر کے حوالے سے منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا

حامد کھور میں منعقدہ جلسے سے اسلامی تحریک ضلع کھرمنگ کے رہنما سید اکبر شاہ رضوی ،علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین ،شیخ محمد کاظم عارفی اور دیگر نے خطاب کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت زہرا نے اپنی آل کے ذریعے سے دین اسلام کی تروئج کی اور رہتی دنیا تک اسلام کا نام روشن کیا انہوں نے کہا کہ اسلام نے والدہ کے جتنے حقوق متعین کئے ہیں ان کو پورا کرنا ممکن نہیں والدہ کی خدمت نجات کا اولین ذریعہ ہے مقررین نے کہا کہ حضرت زہر ا کائینات کی تمام خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے ان کی فرموات پر عمل پیرا ہوکر مسلمان فلاح پاسکتے ہیں مقررین نے کہا کہ کامیاب عورت وہ نہیں جو مرد کی دل کو متاثر کرتی ہے بلکہ کامیاب عورت وہ ہے جس کے کردار اور افعال کے ذریعے سے مرد کے دماغ کو متاثر کرئے مقررین نے کہا کہ عورتوں کے لئے بہترین کام اولاد کی بہترین تربیت کرنا ہے کیونکہ ایک کامیاب ماں ایک کامیاب معاشرہ تشکیل دے سکتا ہے اور ماں کی زرہ برابر لاپرواہی سے معاشرے تباہی کے دہانے پہنچا سکتے ہیں لہذا معاشرے کی ہر خواتین کی زمہ داری ہے کہ ایک اچھا معاشرہ تشکیل دینے میں ہر ایک آگے آئیں اور اچھے معاشرے کی تشکیل کا صف اول دستہ بن جائیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button