خبریں

محکمہ تعمیرات سے مایوس ہو کر بیسل کے عوام سڑک کھلوانے خود میدان میں‌کود پڑے

شگر( نامہ نگار)محکمہ تعمیرات عامہ شگر سے مایوس بیسل کی عوام نے سیسکو سے بیسل سڑک کھلوانے کیلئے خود میدان میں آگئے۔محکمہ تعمیرات عامہ کی ٹریکٹر اور بلیڈ شگر سنٹر میں زنگ الود ہونے لگے تاہم بیسل کی عوام بیلچہ اور کدال لیکر سلائڈنگ ہٹانے لگے۔جبکہ روڈ قلیاں اور محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے حکام ابھی تک غائب ہے۔تفصیلات کے مطابق بیسل کی عوام سڑک کھلوانے کیلئے خود میدان میںآگئے اور سڑک سے برفانی تودے ہٹانے کر سڑک کھولنے میں مصروف ہیں۔امید ہے دو چار دنوں میں سڑک کھل جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیسل کے عمائدین فداعلی اور حاجی علی حسین نے کہا کہ بیسل روڈ سیسکو کے مقام پر برفانی تودے گرنے سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بلاک تھا ۔ جس کے بیسل کی عوام کیلئے سخت مشکلات کا سامنا تھا علاقے میں خوراک کے بحران جنم لے رہے ہیں۔ جس پر ہم نے محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے حکام کو اطلاع دی تھی کہ روڈ کھولنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔تاہم محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے کسی قسم کی تعاؤن کی امیدنہ ہونے کے بعد عوام مایوس ہوکر خود میدان مین نکل آئے ہیں۔ امید ہے ارندو کی عوام بھی ہمارے ساتھ تعاؤن کریں تو مزید دو چار روز تک سڑک مکمل کھول دیا جائے گا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button