کھیل

گلگت بلتستان سپر لیگ کے لئے ضلع نگر کی 15 رُکنی ٹیم کا اعلان، اقبال راجوا کوچ، واحد عباس کپتان مقرر

نگر ( بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں شمولیت لئے ۱۵ رکنی ٹیم کا اعلان ، اقبال حسین راجوا ٹیم کوچ مقرر جبکہ واحد عباس کیپٹین اور ریاض بدیم نائب کپتان مقرر کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم کا ٹائیٹل نام نگر رائلز ہوگا جبکہ ٹیم نے گذشتہ دو ہفتوں تک مسلسل نیچرل اسٹیڈئیم قرقن داس چھلت ٹاؤن میں باؤلنگ،بیٹنگ ،فیلڈنگ کے ساتھ فیزیکل ٹپس کی پریکٹس کی۔ ضلع نگر مین ٹیم کی سلیکشن کے لئے اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ،ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد اور سینئیر پلئیر اقبال حسین راجو ا نے نوجوان کھلاڑیوں کا ٹرائل لیا۔ ابتدائی طور پر ۲۴ کھلاڑیوں کو ٹرائل میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹرائل ٹیسٹ کوالیفائی نہ کر سکنے والے تمام کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ سے باہر رکھا گیا۔ تا ہم دو ہفتوں تک نیچرل اسٹیڈئیم قرقن داس میں مسلسل جاری رہنے والے ٹریننگ کیمپ میں ابتدائی ٹرائلز میں شامل ہونے سے رہنے والے کھلاڑویوں کو بھی مدعو کیا گیا اور ٹریننگ کیمپ میں ان کی کار کردگی کا مسلسل معائینہ کیا گیا۔ گزشتہ دن اسسٹنٹ کمشنر نگر ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک زولفقار احمد اور کوچ اقبال حسین نے باہمنی اتفاق رائے سے دوران کیمپ ہر لحاظ سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ انتخاب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نگر کے دفتر میں تمام کھلاڑیوں کا کوچ ،سپورٹس آفیسر اور اسسٹنٹ کمشنر سے ٹیم کی مورال اور تیاریوں پر اظہار خیال کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ نے تمام کھلاڑیوں کی بھر پور تیاریوں اور پریکٹس پر شاباش دی جب کہ کوچ اقبال حسین نے ٹیم کو دوران کھیل کپتان اور کھلاڑیون کے درمیان ہونے والے رابطہ کاری کو بہتر انداز مین رکھنے کی بھر پور ہدایت بھی کی ۔ سپورٹس آفیسر ملک زوالفقار احمد نے ٹیم کی تیاریوں پر اپنے طرف سے کئے گئے اقدامات اور کھلاڑیوں کے لئے سہولیات فراہم کرنے سے متعلق بات چیت کی۔ عوامی حلقوں نے ٹیم نگر رائیلز کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے گلگت بلتستان سپر لیگ کو جیتنے کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button